Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ممدانی کو میئر بننے سے روکنےکیلئے ارب پتیوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کیے، امریکی اخبار کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in بین الاقوامی
0
ممدانی کو میئر بننے سے روکنےکیلئے ارب پتیوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کیے، امریکی اخبار کا انکشاف

نیویارک کے میئر کے انتخاب میں ظہران ممدانی کو جیتنے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں نے زور لگایا اور اس مشن کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کیے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے اس انتخاب میں 26 ارب پتیوں یا ارب پتی خاندانوں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم صرف کی تاکہ ممدانی کی کامیابی کو روکا جا سکے، جبکہ تمام سرویز میں ممدانی کی پوزیشن سب سے مضبوط تھی۔ سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کی انتخابی مہم کے لیے مزید 15 لاکھ ڈالر دیے۔

صرف دو ارب پتیوں نے ممدانی کی حمایت کی اور ان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ممدانی کی انتخابی مہم کی حمایت کرنے والے ارب پتیوں میں ایلزبتھ سمنز اور گِٹ ہَب کے شریک بانی ٹام پریسٹن ورنر شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 2.5 لاکھ اور 20 ہزار ڈالر عطیہ کیے۔

نیویارک کے مالدار کاروباری افراد نے ممدانی کی جیت کے بعد محتاط انداز میں حمایت کا اعلان کیا۔ معروف ارب پتی اور ممدانی کے سخت ناقد بل ایکمین نے بھی اپنے لہجے میں نرمی دکھائی اور ممدانی کو تعاون کی پیشکش کی۔ وال اسٹریٹ کے بااثر سرمایہ کار رالف شلوسٹائن نے کہا کہ سخت انتخابی مہم کے بعد نیویارک کو متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس انتخاب میں ارب پتیوں کی سرمایہ کاری اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح دولت اور سیاسی اثر و رسوخ بڑے شہروں کے انتخابات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاہم، ممدانی کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ عوامی حمایت اور مضبوط انتخابی حکمت عملی کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انتخاب کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیویارک کے شہریوں نے سرمایہ داروں کے دباؤ کے باوجود اپنی پسند کے امیدوار کو کامیاب بنایا، جو امریکی جمہوریت کی مضبوطی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

Previous Post

شامی نژاد راما دواجی منفرد شناخت کے ساتھ نیویارک کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئیں

Next Post

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کے دلکش نظارے

Next Post
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کے دلکش نظارے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کے دلکش نظارے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم