Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان کی جامعات میں 200 سے زائد افغان طلبہ کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in پاکستان
0
بلوچستان کی جامعات میں 200 سے زائد افغان طلبہ کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف

کوئٹہ: بلوچستان کی مختلف جامعات میں زیرِ تعلیم افغان طلبا و طالبات کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق صوبے کی جامعات میں مجموعی طور پر 201 افغان طالب علم زیرِ تعلیم تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز (BUITEMS) یونیورسٹی میں 59، لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں 36 افغان طالبات زیرِ تعلیم تھیں۔ یہ طلبا مختلف شعبہ جات میں انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس ایڈمنسٹریشن اور تعلیم کے دیگر میدانوں میں داخل تھے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے ان کے وطن واپس بھیجے جانے کے فیصلے کے بعد بلوچستان کی جامعات میں زیرِ تعلیم بیشتر افغان طلبا و طالبات اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر واپس افغانستان جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیشتر طلبا نے ویزا کی مدت ختم ہونے کے باعث واپسی کو ترجیح دی، جب کہ کچھ نے اپنے خاندانوں کے فیصلے پر وطن واپسی اختیار کی۔

جامعات کی انتظامیہ نے بھی افغان طلبا کو باضابطہ طور پر افغانستان واپسی کی ہدایت جاری کردی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جن افغان طلبا کو اپنی تعلیم جاری رکھنی ہے، وہ افغانستان سے دوبارہ پاکستان کا اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرکے اپنی تعلیم مکمل کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان کی تمام سرکاری جامعات نے رواں تعلیمی سال کے لیے افغان طلبا کو مختلف شعبہ جات میں دیا جانے والا خصوصی کوٹہ بھی ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اگلے سیشن میں کسی افغان طالب علم کو بلوچستان کی کسی بھی سرکاری یونیورسٹی میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی تعلیمی روابط متاثر ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کے منصوبوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سے قبل متعدد افغان طلبا نے بلوچستان کی جامعات سے فارغ التحصیل ہو کر افغانستان میں مختلف سرکاری و نجی اداروں میں خدمات انجام دی تھیں، جو تعلیمی تعاون کی ایک مثبت مثال سمجھی جاتی تھی۔

Previous Post

پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کے دلکش نظارے

Next Post

ظہران ممدانی کے میئر بننےکے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ دیں گے: ٹرمپ کا دعویٰ

Next Post
ظہران ممدانی کے میئر بننےکے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ دیں گے: ٹرمپ کا دعویٰ

ظہران ممدانی کے میئر بننےکے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ دیں گے: ٹرمپ کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم