Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ظہران ممدانی کے میئر بننےکے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ دیں گے: ٹرمپ کا دعویٰ

Web Desk by Web Desk
نومبر 6, 2025
in بین الاقوامی
0
ظہران ممدانی کے میئر بننےکے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ دیں گے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کی نیویارک سٹی کے میئر کے طور پر کامیابی کے بعد متنازع بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ "اب نیویارک کے شہری بڑی تعداد میں شہر چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوں گے۔”

میا می میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "نیو یارک سٹی نے الیکشن کے دن اپنی خودمختاری کھو دی ہے۔ دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، اور ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔” تاہم، ان کے لہجے سے واضح تھا کہ وہ ممدانی کی پالیسیوں پر گہری تشویش رکھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "اب میامی بھی جلد نیویارک سٹی سے آنے والے افراد کے لیے نئی پناہ گاہ بن جائے گا، کیونکہ لوگ ممدانی کے کمیونسٹ نظریات سے بچنا چاہتے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ "نیویارک کے نومنتخب میئر کو واشنگٹن کے ساتھ نیا تعلق قائم کرنا چاہیے۔ اگر ظہران ممدانی تعاون نہیں کریں گے تو انہیں بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔”

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ظہران ممدانی سے براہِ راست بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ "اگر وہ واقعی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو انہیں واشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا، کیونکہ وفاقی حکومت سے ٹکرا کر کوئی شہر ترقی نہیں کر سکتا۔”

اپنی تقریر کے دوران صدر ٹرمپ نے عالمی سیاست اور دفاعی امور پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ "امریکا جوہری طاقت میں دنیا کا نمبر ون ملک ہے، لیکن کچھ لوگ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے۔ روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہیں، تاہم اگلے چار سے پانچ سالوں میں چین ہمارے برابر آ سکتا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ تینوں ممالک کے درمیان تخفیفِ اسلحہ کا منصوبہ کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔”

صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "اب جنوبی افریقہ کو جی 20 ممالک کے گروپ میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔” انہوں نے اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اپنی تقریر کے اختتام پر ٹرمپ نے روایتی انداز میں ہلکا پھلکا رقص بھی کیا، جس پر شرکاء نے قہقہے لگائے۔

یاد رہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں، اور وہ شہر کے سب سے کم عمر ترین میئر بھی ہیں۔ ان کی کامیابی کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے نہ صرف امریکی اسٹیبلشمنٹ بلکہ ایلون مسک اور سابق صدر ٹرمپ جیسے بااثر شخصیات کی مخالفت کے باوجود انتخاب جیتا۔ ممدانی کو نیویارک کے نوجوانوں، اقلیتوں اور ترقی پسند ووٹروں کی بھرپور حمایت حاصل رہی، جس نے انہیں ایک مضبوط عوامی رہنما کے طور پر ابھارا۔

Previous Post

بلوچستان کی جامعات میں 200 سے زائد افغان طلبہ کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف

Next Post

بھارت کا غیر قانونی قبضہ اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے: صدر مملکت

Next Post
بھارت کا غیر قانونی قبضہ اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے: صدر مملکت

بھارت کا غیر قانونی قبضہ اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے: صدر مملکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم