Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گے

Web Desk by Web Desk
نومبر 7, 2025
in کھیل
0
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی آج دبئی روانہ ہوں گے، جہاں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس خاصا کشیدہ اور تنازعات سے بھرپور ہونے کا امکان ہے، کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے محسن نقوی کے کردار اور عہدوں سے متعلق متعدد اعتراضات اٹھانے کی تیاری کر رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ محسن نقوی کے پاس بیک وقت دو عہدے، پی سی بی چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ، آئی سی سی کے گورننس اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔ بھارتی بورڈ نے مبینہ طور پر ایک تحریری شکایات کی فہرست بھی مرتب کی ہے، جس میں ایشیا کپ کے دوران کیے گئے فیصلوں اور چند سیاسی نوعیت کے واقعات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ فائنل کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا، جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین سے ٹرافی لینے پر اصرار کیا تھا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے بھارتی کپتان کا طویل انتظار کیا، تاہم وہ اسٹیج پر نہیں آئے، جس کے بعد محسن نقوی نے ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے اندرونی حلقے اس تمام صورتحال میں محسن نقوی کی پوزیشن کو مضبوط قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے بطور ایشین کرکٹ کونسل صدر اپنے آئینی اور قانونی اختیارات کے اندر رہتے ہوئے تمام فیصلے کیے۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ محسن نقوی نے دبئی اجلاس میں پاکستان کا موقف مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی ماہرین قانون سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ وہ اجلاس میں پاکستان کے کرکٹ مفادات کے دفاع کے لیے واضح اور مضبوط حکمت عملی کے ساتھ شریک ہوں گے۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق دبئی میں ہونے والا یہ اجلاس خطے میں کرکٹ ڈپلومیسی کے مستقبل کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی سفارت کاری سے متعلق اختلافات ایک بار پھر عالمی سطح پر زیر بحث آئیں گے۔

Previous Post

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 2 فلسطینی شہید

Next Post

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے مابین سہ ملکی سیریز : لاہور اور راولپنڈی میں میچز کیلئے فوج، رینجرز طلب

Next Post
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے مابین سہ ملکی سیریز : لاہور اور راولپنڈی میں میچز کیلئے فوج، رینجرز طلب

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے مابین سہ ملکی سیریز : لاہور اور راولپنڈی میں میچز کیلئے فوج، رینجرز طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم