Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سینیٹ اجلاس: 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش

Web Desk by Web Desk
نومبر 10, 2025
in پاکستان
0
آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کا معاملہ ، 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے اپنی رپورٹ سینیٹ میں پیش کر دی ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں جاری اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ شامل ہے۔

فاروق نائیک نے بتایا کہ مسودے میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں۔ بنیادی ترمیم آئینی عدالت کے قیام کی تھی، جسے کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کیا، تاہم کچھ اہم نکات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آئینی ترامیم کے تحت تمام صوبوں کی ہائی کورٹیں آئینی عدالت میں شامل ہوں گی، اور ہائی کورٹ کے جج آئینی عدالت کے لیے نامزد کیے جائیں گے۔ کمیٹی نے جج کی اہلیت کے لیے 7 سال کی بجائے 5 سال مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

مزید براں، سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے اختیار پر ترامیم کی گئی ہیں، جس کے مطابق آئینی عدالت صرف اس صورت میں از خود نوٹس لے گی جب کوئی درخواست پیش کرے۔ ہائی کورٹ جج کی دوسری ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کا عمل جوڈیشل کمیشن پاکستان کے ذریعے ہوگا، اور جج کے انکار کی صورت میں سپریم جوڈیشل کونسل ریفرنس دائر کرے گی، جبکہ جج کو انکار کی وجوہات بتانے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ صدارتی استثنیٰ صرف اس وقت قابل عمل ہوگا جب وہ پبلک آفس ہولڈر نہ ہو۔

دوسری جانب اپوزیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ووٹنگ بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے یہ فیصلہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا، اور ووٹنگ سے قبل احتجاج بھی متوقع ہے۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ کر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نمبر پورے ہونے کا انشاء اللہ امکان ہے اور سینیٹر جان بلیدی کی حمایت کا معاملہ ووٹنگ کے وقت واضح ہوگا۔

خیال رہے کہ پارلیمانی کمیٹی سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد آج سینیٹ میں بھی اس کی منظوری متوقع ہے، جس کے بعد یہ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

Previous Post

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے ترک صدر کا اہم وزرا کو پاکستان بھیجنے کا اعلان

Next Post

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری جاری، پی ٹی آئی کے سیف ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان نے حق میں ووٹ دیا

Next Post
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری جاری، پی ٹی آئی کے سیف ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان نے حق میں ووٹ دیا

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری جاری، پی ٹی آئی کے سیف ابڑو اور جے یو آئی کے احمد خان نے حق میں ووٹ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم