مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے خلاف ظالمانہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 8 نومبر کو سوپور، ہندواڑہ، بارہ مولہ، پلوامہ اور اونتی پورہ سمیت وادی کے متعدد اضلاع میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران کئی بے گناہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے اور بھارتی فورسز غیر قانونی کارروائیوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام کے خلاف مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔

