Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

قبضہ ختم۔انصاف بحال وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی اور عوام دوست اقدام

تحریر۔ محمدیوسف لغاری

Web Desk by Web Desk
نومبر 11, 2025
in پاکستان
0
قبضہ ختم۔انصاف بحال             وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی اور عوام دوست اقدام

عوامی حکومتیں ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل رہتی ہیں۔ موجودہ حکومتِ پنجاب نے بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جب سے صوبے کی باگ ڈور سنبھالی ہے، پنجاب کے ہر شعبے میں اصلاحات، شفافیت اور عملی تبدیلیوں کا آغاز کیا ہے۔ ان کی قیادت میں پنجاب حقیقی معنوں میں خدمت، انصاف اور برابری کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ایک جامع اصلاحاتی وژن تیار کیا ہے جس کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی، سہولتوں کی فراہمی اور نظام کی خامیوں کا خاتمہ ہے۔

وہ ذاتی طور پر ہر شعبے کی کارکردگی کی نگرانی کر رہی ہیں۔صحت کے میدان میں اسپتالوں کی بہتری، نئی طبی سہولتوں کی فراہمی اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،تعلیم کے میدان میں اسکولوں اور کالجوں کی اپ گریڈیشن، اساتذہ کی تربیت اور جدید تعلیمی معیار کی طرف عملی پیش رفت کی جا رہی ہے،اسی طرح زراعت، فلاح و بہبود، انفراسٹرکچر، بلدیات اور ریوینیو کے شعبوں میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی سے نمایاں نتائج سامنے آ رہے ہیں

ریونیو کے نظام کی بات کی جائے تو برسوں سے زمینوں کے معاملات عوام کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بنے ہوئے تھے۔ زمینوں پر قبضے، جعلی انتقالات، وراثتی جھگڑے اور کاغذی پیچیدگیاں عام آدمی کے لیے ایک نہ ختم ہونے والی اذیت بن چکی تھیں اکثر شہری اپنی زمین کے حقوق کے لیے سالہا سال عدالتوں کے چکر کاٹتے رہتے تھے یہ نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث تھا بلکہ عدالتی بوجھ اور معاشرتی ناانصافی کی ایک شکل بھی بن چکا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی شکایات کے اس سنگین مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ امووبیل پراپرٹی ایکٹ آرڈی نینس ایکٹ آرڈیننس 2025 کا نفاذکیا۔یہ آرڈیننس پنجاب کی تاریخ کا ایک انقلابی سنگ میل ہے، جس کے تحت قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی اور عوام کی جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہےاب کوئی بھی شخص کسی دوسرے کی زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا۔ جعلی انتقالات، فراڈ اور غیر قانونی قبضے کے تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

حکومتِ پنجاب نے نہ صرف قانون سازی کی بلکہ اس پر مؤثر عملدرآمد کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر فوری فیصلے کریں گی۔زمین، ملکیت یا وراثت سے متعلق ہر تنازع اب 90 دن کے اندر حل کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ انصاف کی فراہمی میں انقلاب برپا کرے گا اور برسوں سے عدالتوں میں لٹکے مقدمات کے بوجھ کو کم کرے گا۔اس آرڈیننس کے نفاذ سے پنجاب کے شہریوں کے وراثتی اور ملکیتی حقوق کا مکمل تحفظ ممکن ہوا ہےاب شہریوں کو ان کی زمینوں کے حوالے سے کسی خوف یا غیر یقینی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ اقدام عوامی اعتماد کی بحالی، شفافیت کے فروغ، اور انصاف کے عملی نفاذ کی ایک روشن مثال ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی، مضبوط قیادت اور عوام دوست وژن نے صوبے میں ایک نئے دور کی بنیاد رکھی ہے ایسا دور جہاں عوام کے مسائل سنے بھی جاتے ہیں اور حل بھی کیے جاتے ہیں ایسا دور جہاں قبضہ مافیا کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے، اور عام شہری کے حقوق محفوظ بنائے جا رہے ہیں۔پنجاب حکومت کے اس اقدام نے صوبے بھر میں امید کی نئی کرن پیدا کی ہے۔

 

عوامی حلقے اس فیصلے کو “قانون کی بالادستی اور انصاف کے قیام” کی جانب ایک بڑا قدم قرار دے رہے ہیں۔
اب پنجاب میں کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ نہیں ہو سکے گا
کیونکہ قبضہ ختم، انصاف بحال۔

Previous Post

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

Next Post

اسلام آباد خود کش دھماکا: اقوام متحدہ کا دہشتگردی کے مرتکب افرادکو انصاف کےکٹہرے میں لانےکا مطالبہ

Next Post
اسلام آباد خود کش دھماکا: اقوام متحدہ کا دہشتگردی کے مرتکب افرادکو انصاف کےکٹہرے میں لانےکا مطالبہ

اسلام آباد خود کش دھماکا: اقوام متحدہ کا دہشتگردی کے مرتکب افرادکو انصاف کےکٹہرے میں لانےکا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم