کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں 197 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 68 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 3,667 پوائنٹس گر کر 157,870 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ مارکیٹ میں 38 ارب روپے مالیت کے 84 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

