Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

برطانیہ میں نامعلوم شخص جعلی ایڈمرل بن کر تقریب میں پہنچ گیا، فوجیوں کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے

Web Desk by Web Desk
نومبر 14, 2025
in بین الاقوامی
0
برطانیہ میں نامعلوم شخص جعلی ایڈمرل بن کر تقریب میں پہنچ گیا، فوجیوں کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے

برطانیہ میں ایک شخص نے جعل سازی کا غیر معمولی طریقہ اختیار کرتے ہوئے نیوی کے ریئر ایڈمرل کا روپ دھار کر جنگ عظیم میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں باقاعدہ شرکت کی اور یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔

برطانوی اخبار کے مطابق یہ شخص شمالی ویلز کے شہر لینڈڈنو میں اتوار کے روز ہونے والی تقریب میں فوجی اعزازات کے ساتھ پیش ہوا۔ اس نے رائل نیوی کے ریئر ایڈمرل جیسی وردی پہن رکھی تھی جس پر 12 تمغے لگے ہوئے تھے۔ تاہم اس کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔

رپورٹ کے مطابق یہ شخص ماضی میں بھی مختلف یادگاری تقریبات میں شرکت کرتا رہا ہے جس سے شبہ ہے کہ وہ طویل عرصے سے خود کو فوجی افسر ظاہر کرتا آرہا ہے۔

رائل نیوی نے اس حرکت کو سابق فوجیوں کی توہین اور ممکنہ طور پر 1894 کے یونیفارمز ایکٹ کے تحت جرم قرار دیا ہے۔ اس قانون کے مطابق وہ افراد جنہوں نے کبھی مسلح افواج میں خدمات انجام نہیں دیں، انہیں فوجی یونیفارم پہننے کی اجازت نہیں۔

فوجی ماہرین نے اس کی وردی پر لگے تمغوں پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ ان کے مطابق اس کی وردی پر ایسے میڈلز بھی لگے تھے جو کبھی ایک ساتھ نہیں دیے جاتے۔ اس کے علاوہ اس شخص کا یونیفارم بھی سرکاری ضوابط سے ہٹ کر تھا، اس نے کٹ کالر والی سفید قمیض پہنی تھی جو رائل نیوی کے قواعد کے خلاف ہے جبکہ کوٹ کی آستینیں بھی معمول سے زیادہ بڑی تھیں۔

رائل نیوی کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ نیول افسر کی نقالی کرنا نہ صرف توہین آمیز ہے بلکہ اسے مجرمانہ عمل بھی تصور کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ خدمت گزار فوجیوں کی عزتِ نفس کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔

Previous Post

جسٹس امین الدین آج آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

Next Post

چیف جسٹس نے27 ویں آئینی ترمیم پر غور کیلئے فل کورٹ اجلاس آج طلب کرلیا

Next Post
چیف جسٹس نے27 ویں آئینی ترمیم پر غور کیلئے فل کورٹ اجلاس آج طلب کرلیا

چیف جسٹس نے27 ویں آئینی ترمیم پر غور کیلئے فل کورٹ اجلاس آج طلب کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم