Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
نومبر 14, 2025
in پاکستان
0
پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی دوبارہ متحرک ہو گئی ہے اور فوری طور پر تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری طور پر مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر اراکین کے دستخط کروا لیے گئے ہیں جبکہ نئے قائد ایوان کا نام آخری وقت میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی اپنے اسٹاف سے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کو وزیراعظم کے لیے پسندیدہ امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن بھی تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی اور امکان ہے کہ تحریک آج ہی جمع کرائی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں حالیہ آئینی ترمیم کے سبب تحریک میں تاخیر ہوئی تھی۔

تحریک عدم اعتماد کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں سادہ اکثریت یعنی 27 ووٹ درکار ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہیں 36 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

Previous Post

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

Next Post

غزہ: اسرائیلی مظالم تعلیم سے نہ روک سکے، انٹر امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں کی ٹاپ پوزیشن

Next Post
غزہ: اسرائیلی مظالم تعلیم سے نہ روک سکے، انٹر امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں کی ٹاپ پوزیشن

غزہ: اسرائیلی مظالم تعلیم سے نہ روک سکے، انٹر امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں کی ٹاپ پوزیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف
  • پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار
  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم