Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں حلف نہیں لیا، ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتےہیں: بیرسٹر گوہر

Web Desk by Web Desk
نومبر 14, 2025
in پاکستان
0

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے استعفی دے دیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ جمہوریت قائم رہے، لیکن موجودہ حالات ملک و قوم میں انتشار پیدا کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ پوری عدلیہ کو جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان تو موجود ہے لیکن چیف جسٹس نہیں رہا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں حلف نہیں لیا، اور ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح تو تحریکیں شروع ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترمیم میں بہت فرق ہے اور ہم ہر حال میں عدلیہ کو محفوظ رکھیں گے اور ان کا ساتھ دیں گے۔ اگر ترمیم کرنی بھی ہے تو اداروں کی آزادی اور عوام کی مرضی کے مطابق ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی احتجاج کر چکے ہیں اور اب بھی کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ غیر فعال ہو گئی ہے۔ استعفیٰ دینے والے دونوں ججز نے جرات کا مظاہرہ کیا اور قوم کو ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج دوپہر دو بجے اجلاس بلایا گیا ہے جس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور لیڈرشپ فیصلہ کرے گی کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔

Previous Post

کراچی: شارع فیصل پر گاڑیوں کی حد رفتار مقرر، سائن بورڈ لگا دیے گئے

Next Post

25 فیصد ارکان پارلیمان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہورہے ہیں ، ہیکرز رشتہ داروں سے پیسے مانگتے ہیں – عالیہ کامران

Next Post
واٹس ایپ کا اسپام میسجز روکنے کے لیے بڑا فیصلہ

25 فیصد ارکان پارلیمان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہورہے ہیں ، ہیکرز رشتہ داروں سے پیسے مانگتے ہیں - عالیہ کامران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف
  • پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار
  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم