اسلام آباد: سینیٹر اور سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حالیہ عدالتی استعفوں کا سلسلہ محض آغاز ہے اور مزید استعفے بھی جلد سامنے آئیں گے۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں واضح کیا کہ جن ججز نے استعفے دیے ہیں، ان کی منظوری میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی، اور اگر مزید استعفے آتے ہیں تو انہیں بھی فوری طور پر منظور کر لیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جس جج کا تذکرہ ہوا، وہ گزشتہ تین چار دن سے کارروائی میں مصروف تھا، مگر طوفان لانے کی کوشش ناکام رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا، ویسے بھی سروس میں کم وقت بچا تھا۔
ان کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ قوم حساب لے اور سمجھے کہ سابقہ سیاسی فیصلوں اور اندرونی پارٹی حالات نے کس پر کتنا اثر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی عدالتی اور سیاسی کارروائیوں سے ملک کا منظرنامہ مزید واضح ہوگا۔
فیصل واوڈا کے اس بیان کو ملک کے سیاسی اور عدالتی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

