Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب میں فضائی معیار بدستور خراب، لاہور کا دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

Web Desk by Web Desk
نومبر 15, 2025
in موسم
0
پنجاب میں فضائی معیار بدستور خراب، لاہور کا دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار دے دیا گیا ہے۔

علی الصبح لاہور 439 اے کیو آئی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا، جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن، گلے کی تکلیف اور دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں بڑھتی ہوئی دھند اور اسموگ کی بنیادی وجہ ٹریفک کا دھواں، فیکٹریوں سے اٹھنے والا زہریلا دھواں اور کھیتوں میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کا عمل ہے، جس کے نتیجے میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی مقدار 808 جبکہ فیصل آباد میں 507 ریکارڈ کی گئی، جو انسانی صحت کے لیے نہایت مضر سمجھی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسی فضا میں بچوں اور بزرگوں کو خاص طور پر خطرات لاحق ہوتے ہیں اور سانس کی بیماریوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے اور ماسک کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آج پہلے نمبر پر ہے جہاں اے کیو آئی انڈیکس 519 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھارت میں بھی فضائی آلودگی کے باعث نظامِ زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے اور صحت کے مسائل میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Previous Post

ٹرمپ سعودی ولی عہد کیساتھ ایف 35 طیاروں کی ڈیل کے قریب ہیں – بلومبرگ

Next Post

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ

Next Post
روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم