وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے اپنا پہلا حکم جاری کر دیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کر دیا۔ اس کے علاوہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار کے طور پر کام کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تعیناتیاں عدالت کے انتظامی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے اہم قدم ہیں۔

