اسلام آباد: سعودی حکومت نے شدید بیمار افراد پر حج 2026 کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
شدید بیمار عازمین حج کو سعودی عرب واپس بھیج دیا جائے گا اور واپسی کا خرچہ عازمین خود برداشت کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، ایسے عازمین کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق گردوں کے امراض اور ڈائیلاسز کے مریض حج 2026 میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ دل کے امراض کے شکار وہ مریض جو جسمانی مشقت کے قابل نہ ہوں، ان پر بھی حج کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں اور جگر کی بیماری کے ایسے مریض جو ایڈوانس اسٹیج میں ہیں، ان پر بھی پابندی ہوگی۔

