Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش، دسویں بار وارنٹ بھی جاری

Web Desk by Web Desk
نومبر 17, 2025
in پاکستان
0
علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش، دسویں بار وارنٹ بھی جاری

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کے نام موجود جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دی گئی ہیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر دسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

علیمہ خان کی جائیداد کے حوالے سے پنجاب ریونیو بورڈ نے 38 اضلاع کے ڈی سیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق:

  • ضلع بھکر میں 51 کنال 16 مرلے, ضلع لاہور، موضع میر میں ایک کنال 4 مرلے, موضع نورپور کمبواں لاہور میں ایک کنال, تحصیل رائے ونڈ، موضع سلطان میں 64 کنال 14 مرلے, ضلع میانوالی میں 217 کنال 5 مرلے, موضع بازار شیخوپورہ میں 4 کنال 13 مرلے اس کے علاوہ پنجاب کے چار اضلاع میں کل 338 کنال اراضی علیمہ خان کے نام ہے۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے علیمہ خان کی مسلسل غیرحاضری پر ان کی پراپرٹی سیل کرنے کی استدعا کی اور بتایا کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹ فریز کر دیے گئے ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے ایک نجی بینک کے 15 اور دوسرے بینک کا ایک اکاؤنٹ فریز کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں علیمہ خان پر 26 نومبر کے احتجاج میں جلاؤ، گھیراؤ، کار سرکار میں مداخلت اور کارکنوں کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کا الزام ہے۔

Previous Post

زیادہ آبادی غربت کا باعث بنتی ہے، ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے: وزیر خزانہ

Next Post

بنگلا دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مجرم قرار دیدیا

Next Post
بنگلا دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مجرم قرار دیدیا

بنگلا دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مجرم قرار دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے: ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو دھمکی
  • القسام بریگیڈ کے شہید ترجمان ابو عبیدہ کون تھے اور اصل نام کیا تھا؟
  • حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
  • باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک، فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل شہید
  • باجوڑآپریشن میں شہید میجر عدیل زمان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،آئی ایس پی آر

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم