اسلام آباد: آئینی بینچ کے سربراہ کے لیے ہائیکورٹ کے سینئر جج کا انتخاب کیا جائے گا، قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ نے آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
آرڈیننس کے مطابق آئینی بینچز کے لیے نامزد ججز کی تعیناتی چھ ماہ سے کم مدت کے لیے نہیں ہوگی، اور اگر کوئی قانون، قواعد یا عدالتی فیصلہ آئینی بینچ سے متصادم ہو تو آرڈیننس کو فوقیت حاصل ہوگی۔
آرڈیننس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی جج آئینی بینچ کا حصہ بننے سے انکار کرے تو اسے بدانتظامی کے زمرے میں شمار کیا جائے گا۔

