کانگو: افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم ستر افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلاسٹنگ کے دوران مٹی کا تودہ درجنوں افراد پر گر گیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث اس مقام تک رسائی پر پابندی تھی، لیکن غیر قانونی کان کنوں نے زبردستی کان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
کانگو کی مائننگ ایجنسی کے مطابق حادثہ ہفتے کو جنوبی مشرقی کانگو کی نیم صنعتی تانبے کی کان میں پل ٹوٹنے کے سبب پیش آیا۔

