Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست جاری

Web Desk by Web Desk
نومبر 17, 2025
in پاکستان
0
ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست جاری

پاکستان: پاپولیشن کونسل نے ملک کے پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 کمزور ترین اضلاع میں سے 17 بلوچستان میں ہیں۔ سب سے کمزور اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب شامل ہیں، جبکہ نصیر آباد، آواران، خاران، شمالی وزیرستان اور پنجگور بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ دیگر پسماندہ اضلاع میں ماشکیل، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، قلات، تھرپارکر، شیرانی اور جھل مگسی شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کا ضلع کوہستان بھی پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہے، اور سندھ کا تھرپارکر ڈیموگرافکس کے لحاظ سے سب سے زیادہ کمزور ضلع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمزور ترین گھروں میں 65 فیصد مکانات کچے یا عارضی ڈھانچوں پر مشتمل ہیں، جبکہ جھل مگسی میں 97 فیصد گھرانے کچے یا نیم پکے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور فون سروسز کی شدید کمی ہے، جس سے ایمرجنسی رسپانس اور ترقیاتی خدمات متاثر ہوتی ہیں۔ روزگار کے شعبے میں 20 میں سے 15 بدترین اضلاع بلوچستان میں ہیں۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بے روزگاری اور بلا معاوضہ گھریلو مزدوری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ صحت کی سہولیات تک رسائی میں بھی بلوچستان اور کے پی سب سے کمزور ہیں، اور دور دراز اضلاع میں قریبی صحت مرکز تک فاصلہ 30 کلومیٹر سے زائد ہے۔

تعلیمی سہولیات میں بھی عدم مساوات ہے؛ کراچی میں سب سے زیادہ اسکول ہیں جبکہ بلوچستان میں سب سے کم۔ بلوچستان میں لڑکیوں کے لیے ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول تک فاصلہ سب سے زیادہ ہے۔ زیادہ شرح پیدائش اور بڑے خاندان بھی تعلیمی و صحت سہولیات تک رسائی کو مزید مشکل بناتے ہیں۔

Previous Post

افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ستر افراد ہلاک

Next Post

مالی سال کےپہلے 3ماہ میں کے الیکٹرک پر حکومتی واجبات میں 11 ارب روپے کا اضافہ

Next Post

مالی سال کےپہلے 3ماہ میں کے الیکٹرک پر حکومتی واجبات میں 11 ارب روپے کا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • 7 رنز دیکر 8 وکٹیں، بھوٹان کے بولر نے ٹی ٹوئنٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
  • بیٹل آف سیکسز: آسٹریلیا کے نک کراؤس نے خواتین کی عالمی نمبر ون آریانا سبالنکا کو ہرادیا
  • کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، خودکش حملے کیلئے تیار کم عمر طالبہ کو ریسکیو کرلیا گیا
  • پشاور: پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرگینگ کے 5 کارندے سرغنہ سمیت ہلاک
  • دبئی: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم