واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے افراد اور اداروں کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکنز بہت سخت قانون سازی کرنے جا رہے ہیں اور پابندیوں کی فہرست میں ایران کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں اقتصادی پابندیاں اور دیگر اقدامات شامل ہوں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور دیکھنا ہوگا کہ یہ مذاکرات کس سمت میں جائیں گے، امید ہے کہ مادورو ہمارے ساتھ بات چیت کرنے کو ترجیح دیں گے۔

