Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یوکرین فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدے گا، اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in بین الاقوامی
0
یوکرین فرانس سے 100 رافیل طیارے خریدے گا، اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فرانس کے ساتھ ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس معاہدے کے تحت آئندہ 10 برسوں میں یوکرین فرانس سے 100 رافیل جنگی طیارے، ڈرونز، ریڈارز، ایئر ڈیفنس سسٹمز، اسمارٹ گائیڈڈ بم اور دیگر عسکری ساز و سامان خریدے گا۔ صدر زیلنسکی نے پیرس میں فرانسیسی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاہدے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ یہ معاہدہ یوکرین کی طویل مدتی سکیورٹی کو مزید مضبوط کرے گا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی معاہدے کو دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں ایک نئے مرحلے کے آغاز کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں ڈرون، انٹرسیپٹر، گائیڈڈ میزائل اور جدید فضائی دفاعی نظام شامل ہیں، اور ان کی پہلی کھیپ کی ترسیل اگلے تین برسوں میں شروع ہو جائے گی۔

ادھر روس نے یوکرین پر تازہ حملہ کرتے ہوئے 430 ڈرونز اور 18 میزائل فائر کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اس حملے کے بعد یوکرین کے دفاعی نظام اور فرانس سے حاصل ہونے والے جدید اسلحے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ یہ معاہدہ یوکرین کی خودمختاری اور سرحدی دفاع کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Previous Post

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

Next Post

غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان

Next Post
پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ

غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم