Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نئے گیس کنکشن کےلیے اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول

Web Desk by Web Desk
نومبر 20, 2025
in پاکستان, تجارت
0
نئے گیس کنکشن کےلیے اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول

عام گیس سے 70 فیصد مہنگی ہونے کے باوجود درآمدی آر ایل این جی گھریلو کنکشنز میں عوام کی دلچسپی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین نے کنکشن کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں، اور حکومت نے سالانہ 50 فیصد کنکشن ارجنٹ فیس جمع کروانے والے صارفین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

سوئی نادرن نے اب تک 16 ہزار کنکشنز فراہم کر دیے ہیں جبکہ سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

حکومت کی پالیسی کے مطابق ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ترجیح دی جا رہی ہے اور انہیں تین ماہ کے اندر کنکشن فراہم کیے جائیں گے۔ دس مرلے سے بڑے گھر کے لیے ارجنٹ کنکشن کی لاگت 48 ہزار روپے ہے، جس میں 25 ہزار روپے ارجنٹ فیس، 20 ہزار سیکیورٹی فیس اور 3 ہزار سروس چارجز شامل ہیں۔ دس مرلے تک کے گھر کے لیے یہ لاگت 46 ہزار 500 روپے ہے، جس میں 25 ہزار ارجنٹ فیس، 20 ہزار سیکیورٹی فیس اور 1500 روپے سروس چارجز شامل ہیں۔

نارمل کنکشن کی صورت میں دس مرلے سے بڑے گھر کے لیے لاگت 23 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دس مرلے والے گھر کے لیے نارمل کنکشن عام گیس کی نسبت تقریباً 1500 روپے زیادہ مہنگا ہے۔ اس طرح درآمدی آر ایل این جی گھریلو صارفین کے لیے دستیاب ہو چکی ہے اور حکومت ہدف کے مطابق سالانہ 50 فیصد ارجنٹ کنکشنز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

Previous Post

امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے

Next Post

کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار

Next Post
کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار

کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
  • کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
  • اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
  • قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی
  • کراچی میں بھتہ خور بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ کا انکشاف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم