Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار

Web Desk by Web Desk
نومبر 20, 2025
in پاکستان
0
کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے قبل اہم شرط پوری کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ کی تکنیکی رپورٹ جاری کر دی۔

 

رپورٹ میں ملک میں کرپشن کو معاشی اور سماجی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے اور ٹیکس نظام، سرکاری اخراجات، احتساب اور عدالتی نظام میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طاقتور یا سرکاری اداروں سے جڑے گروہ کرپشن کی سب سے خطرناک شکل ہیں، اور یہ دیرینہ مسئلہ پاکستان کی ترقی کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی فیصلہ سازی میں شفافیت کی کمی اور اینٹی کرپشن اداروں کی کمزور کارکردگی کے باعث احتساب کا عمل متاثر ہو رہا ہے اور عوام کا اعتماد مزید کم ہوا ہے۔ نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کو بااختیار اور جدید بنانے پر زور دیا گیا ہے، اور رپورٹ کے مطابق سفارشات پر عمل درآمد سے ملکی جی ڈی پی میں 5 سے ساڑھے 6 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ اس کے علاوہ معاشی پالیسیوں کی تیاری میں اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت نہ ہونے کے برابر ہے۔

رپورٹ میں کاروباری اداروں کی رائے کے مطابق 11.1 فیصد نے بدعنوانی کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا، جو جنوبی ایشیا کے اوسط 7.4 فیصد سے کافی زیادہ ہے۔ کرپشن کی وجہ سے سرکاری اخراجات غیر موثر، ٹیکس وصولی کم، عدالتی نظام پر اعتماد کم اور سرکاری اداروں میں جوابدہی کا موثر نظام موجود نہیں۔ کاروباری قوانین کی پیچیدگی اور غیر موثر مارکیٹ ریگولیشن سرمایہ کاری میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ رپورٹ میں شفاف اور واضح قوانین، اوپن ڈیٹا نظام، عوام اور کاروباری طبقے کی شمولیت بڑھانے اور نجی شعبے کو زیادہ اختیارات دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں غیر ملکی تجارت کے ضوابط میں اصلاحات، حکومتی مداخلت میں کمی اور کاروباری ریگولیشن کو آسان اور ڈیجیٹل بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ رپورٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا حصہ ہے، اور 8 ماہ کے جائزے کے بعد حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے، پرائمری سرپلس اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا اور مہنگائی میں کمی آئی۔ بہتر گورننس اور کرپشن میں کمی سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔

Previous Post

نئے گیس کنکشن کےلیے اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول

Next Post

محکمہ داخلہ نے جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت دیدی

Next Post
محکمہ داخلہ نے جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت دیدی

محکمہ داخلہ نے جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
  • کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
  • اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
  • قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی
  • کراچی میں بھتہ خور بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ کا انکشاف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم