غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے تین سال کے بجٹ کا حجم 302.7 ارب درہم (82.41 ارب ڈالر) ہے۔
یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دبئی کی آمدن 5 فیصد اضافے کے ساتھ 329.2 ارب درہم (89.63 ارب ڈالر) متوقع ہے اور بجٹ میں سرپلس بھی متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026 کے لیے دبئی کے اخراجات کا تخمینہ 99.5 ارب درہم لگایا گیا ہے، جبکہ اس عرصے میں 107.7 ارب درہم کی آمدن متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2026 کے لیے مختص بجٹ کا 48 فیصد سڑکوں، پلوں اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے رکھا گیا ہے، جبکہ سماجی شعبے کے لیے 28 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

