میلبرن: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق برسبین میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پیغام کے مطابق پیٹ کمنز کو مکمل فٹنس کے لیے مزید دو ہفتے دیے گئے ہیں، تاہم وہ اسکواڈ کے ساتھ برسبین میں موجود رہیں گے اور اپنی بحالی کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ وہ آئندہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
عثمان خواجہ بھی اسکواڈ میں شامل رہیں گے تاہم انہیں میچ سے قبل اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ آسٹریلیا نے واضح کیا کہ وہ ٹیم کمبی نیشن سے مطمئن ہیں اور پہلے میچ کی کارکردگی اعتماد بڑھانے میں مددگار رہی ہے۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ پہلے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

