لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والے پاک بھارت مباحثے میں پاکستانی طلبا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو تہائی اکثریت سے جیت حاصل کر لی۔
مباحثے کا موضوع تھا: "پاکستان کے لیے بھارتی پالیسی واقعی قومی سکیورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے سیاسی نعرہ ہے”۔ دونوں ممالک کے طلبا نے اپنے نقطہ نظر پیش کیے، تاہم پاکستانی ٹیم نے مؤثر دلائل اور حقائق کے ذریعے بحث میں برتری حاصل کی۔
آکسفورڈ اسٹوڈنٹس یونین کے موجودہ صدر موسیٰ ہراج نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔ ڈیبیٹ ہال میں ووٹنگ کے نتائج کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 106 ووٹ ملے جبکہ بھارتی ٹیم صرف 50 ووٹ حاصل کر پائی۔
یوں پاکستانی طلبا نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاک بھارت مباحثے میں واضح اور دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کی، جسے طلبا اور حاضرین نے بھی سراہا۔

