Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عدالت میں عدم پیشی/ علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

Web Desk by Web Desk
دسمبر 11, 2025
in پاکستان
0
عدالت میں عدم پیشی/ علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں آج 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ سماعت کے سلسلے میں علیمہ خان اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ہر سماعت پر پیش ہوں گی، لیکن اس کے باوجود آج عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں۔ پراسیکیوشن نے درخواست کی کہ عدم حاضری کے باعث ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کیے جائیں۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیے اور ساتھ ہی ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ حکم کے مطابق علیمہ خان کے 10، 10 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے ضبط کیے جائیں گے۔

سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالتی کاروائی ملتوی ہونے کے کچھ دیر بعد علیمہ خان اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچیں۔

Tags: #راولپنڈی #انسداد_دہشتگردی_عدالت #علیمہ_خان #وارنٹ #ضمانتی_مچلکے #Prosecution #ATCCourt #PakistanNews #RawalpindiUpdates
Previous Post

لاہور: 11 ماہ کے دوران جرائم میں 52 فیصد کمی ہوئی، پولیس کا دعویٰ

Next Post

مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

Next Post
مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • ‘نام کیوں نہیں لیتے’، انڈر 19ایشیاکپ میں شکست کی پوسٹ پر بی سی سی آئی نے خود اپنا مذاق بنوالیا
  • ورلڈکپ سے قبل شاداب فارم میں آگئے، بگ بیش میں تباہ کن بولنگ سے اپنی ٹیم کو پہلی جیت دلا دی
  • بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کی جنگی ہی نہیں اخلاقی فتح بھی ہے: بلاول
  • پی آئی اے کی نجکاری: 75 فیصد حصص کیلئے بولیاں آج لگائی جائیں گی
  • پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم