سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج انہی بیجوں کا اثر ہیں جو ماضی میں بوئے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ قوم طویل عرصے تک ان فیصلوں اور اقدامات کے اثرات برداشت کرے گی جو فیض حمید اور جنرل باجوہ کے دور میں سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت اور اقتدار اللہ کی عطا ہے، اور حکمرانوں کو چاہیے کہ اسے اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔
خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اللہ ہمیں معاف کرے، اور ہمارے دلوں میں خوفِ خدا پیدا کرے، یہی حکمرانوں کا شیوہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنی دعا میں ملک کے نظامِ اقتدار میں اخلاقیات اور عدل کی بالادستی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جس کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے ہوگا۔

