Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی

Web Desk by Web Desk
دسمبر 13, 2025
in بین الاقوامی
0
ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے میں ثالثی کا کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو جھڑپیں روکنے پر متفق کروا دیا۔

صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے سربراہان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جمعے سے تمام جھڑپیں روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک امن کے لیے تیار ہیں اور امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی جاری رکھیں گے۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں سرحدی جھڑپوں کے باعث پیدا ہونے والے خدشات سے آگاہ کیا اور سیزفائر میں واپسی کی خواہش ظاہر کی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ تھائی لینڈ اپنی خودمختاری کا تحفظ کرے گا، جبکہ کمبوڈیا کو بھی دشمنی روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمبوڈیا کے ساتھ ابھی تک کوئی مکمل جنگ بندی نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ نے امریکی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ اس معاہدے کو جولائی میں سرحدی جھڑپوں کے بعد پائیدار امن کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، جن میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے تھے۔ تھائی لینڈ کی جانب سے معاہدے کی معطلی سرحد کے قریب ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آئی۔

یہ امن معاہدہ اکتوبر میں ملائیشیا میں امریکی صدر کی موجودگی میں دستخط کیا گیا تھا، لیکن تھائی لینڈ نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ صدر ٹرمپ کی ثالثی کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوگی اور سرحدی معاملات پر دیرپا امن قائم ہوگا۔

#تھائی_لینڈ #کمبوڈیا #صدر_ٹرمپ #امن_معاہدہ #سیزفائر
#Thailand #Cambodia #DonaldTrump #PeaceAgreement #Ceasefire

Previous Post

اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کرانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کرلیا گیا

Next Post

عمران خان کے بہت سارے فیصلے فیض حمید کے مشورے پر تھے، ریڈ لائنز کراس کرنیوالے کی سیاست ختم شد ہے: طلال

Next Post
عمران خان کے بہت سارے فیصلے فیض حمید کے مشورے پر تھے، ریڈ لائنز کراس کرنیوالے کی سیاست ختم شد ہے: طلال

عمران خان کے بہت سارے فیصلے فیض حمید کے مشورے پر تھے، ریڈ لائنز کراس کرنیوالے کی سیاست ختم شد ہے: طلال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم