کراچی: یلو لائن بس منصوبے کی لاگت میں 190 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے کراچی یلو لائن منصوبے کے لیے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی ہے۔
اس منصوبے کی ابتدائی تخمینی لاگت 2019 میں 61 ارب 43 کروڑ روپے تھی، جو اب تقریباً تین گنا بڑھ کر 178 ارب 59 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے اس کے علاوہ 10 ارب 55 کروڑ روپے کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی یلو لائن سمیت چار ترقیاتی منصوبے جن کی مجموعی لاگت 256 ارب روپے ہے، کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک (ECNEC) کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ منصوبہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، تاہم لاگت میں اضافے نے منصوبے کے مالی پہلوؤں پر سوالات بھی اٹھا دیے ہیں۔

