Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یوکرین امن مذاکرات سے قبل نیٹو رکنیت کی خواہش ترک کرنےکو تیار

Web Desk by Web Desk
دسمبر 15, 2025
in بین الاقوامی
0
یوکرین امن مذاکرات سے قبل نیٹو رکنیت کی خواہش ترک کرنےکو تیار

یوکرین امن مذاکرات سے قبل نیٹو رکنیت کی دیرینہ خواہش ترک کرنےکو تیار ہوگیا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امن مذاکرات سے قبل نیٹو کی رکنیت کی خواہش ترک کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ مغربی ممالک یوکرین کو مضبوط اور قابلِ اعتماد سلامتی کی ضمانتیں فراہم کریں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے اس پیشکش کو یوکرین کی جانب سے ایک بڑی رعایت اور اہم سمجھوتہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران نیٹو کی رکنیت کو مستقبل میں روسی حملوں کے خلاف سب سے مضبوط دفاع سمجھا جاتا رہا ہے اور ابتدا ہی سے یوکرین کی خواہش رہی ہے کہ وہ نیٹو کا حصہ بنے۔

صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ اگرچہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی خواہش واضح رہی ہے، تاہم امریکا اور بعض یورپی شراکت دار اس معاملے پر مکمل حمایت کے لیے تیار نہیں رہے، جس کے باعث یوکرین کو متبادل راستوں پر غور کرنا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی جانب سے دی جانے والی سلامتی کی ضمانتیں صرف زبانی یقین دہانیوں تک محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ انہیں قانونی طور پر قابلِ عمل ہونا چاہیے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ روسی جارحیت کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔ زیلنسکی کے مطابق یہ پیشکش یوکرین کی طرف سے ایک بڑا اور مشکل سمجھوتہ ہے۔

صدر زیلنسکی نے اپنی زمین چھوڑنے یا کسی بھی علاقے سے دستبردار ہونے سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یوکرین کا مقصد صرف اور صرف پائیدار امن کا قیام ہے، ایسا امن جس میں ٹھوس ضمانتیں شامل ہوں تاکہ روس دوبارہ حملہ نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرینی شہروں اور اہم بنیادی ڈھانچوں پر مسلسل حملوں نے جنگ کو مزید طول دیا ہے، جس کے نتیجے میں یہ تنازعہ یورپ میں دوسری جنگِ عظیم کے بعد سب سے مہلک جنگ بننے کی جانب بڑھ رہا ہے، اور اس کے اثرات پورے خطے کے امن و استحکام پر مرتب ہو رہے ہیں۔

 

Tags: #Ukraine #UkraineRussiaWar #NATO #PeaceTalks #Zelenskyy #یوکرین #روس_یوکرین_جنگ #نیٹو #امن_مذاکرات #زیلنسکی
Previous Post

Next Post

لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر

Next Post
لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر

لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم