Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سڈنی فائرنگ واقعہ دہشتگردی قرار، حملہ آور باپ بیٹا نکلے، پولیس کا مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنےکا اعلان

Web Desk by Web Desk
دسمبر 15, 2025
in بین الاقوامی
0
سڈنی فائرنگ واقعہ دہشتگردی قرار، حملہ آور باپ بیٹا نکلے، پولیس کا مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنےکا اعلان

سڈنی فائرنگ واقعہ: حملہ آور باپ بیٹے نکلے، پولیس نے تفصیلات جاری کر دیں

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ واقعے میں ملوث حملہ آور باپ بیٹے نکلے ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ واقعہ یہودی کمیونٹی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا شدید زخمی حالت میں ہے۔

پولیس نے ہلاک شدہ حملہ آور کی شناخت 50 سالہ ساجد اکرم اور زخمی حملہ آور کی شناخت 24 سالہ نوید اکرام کے نام سے کی ہے۔ کمشنر نیو ساؤتھ ویلز کے مطابق ہلاک شدہ حملہ آور کے پاس گزشتہ 10 سال سے اسلحے کا لائسنس موجود تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا۔ ہلاک شدہ حملہ آور کے قبضے سے 6 ہتھیار برآمد کر لیے گئے ہیں، تاہم ان تمام ہتھیاروں کے واقعے میں استعمال کی تصدیق کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع کے قریب سے دو فعال دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوئے، جنہیں محفوظ کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید حملہ آوروں کی تلاش ختم کر دی ہے اور واقعے کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ دہشت گردی کے پس منظر کو سامنے لایا جا سکے۔

پولیس کمشنر کے مطابق فائرنگ میں ملوث باپ بیٹے کافی عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم تھے، تاہم دونوں افراد کے پس منظر کے بارے میں مزید تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب، آسٹریلوی حکومت نے سڈنی واقعے کے بعد آج یومِ سوگ کا اعلان کر دیا ہے، اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اور دوسرا زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔ اس واقعے میں ایک شہری، احمد ال احمد نے اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو قابو میں کیا اور متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں، جسے آسٹریلوی میڈیا نے ہیرو قرار دیا ہے۔

Tags: #SydneyAttack #Australia #FatherSonAttackers #PoliceReport #AhmedAlAhmed #سڈنی_فائرنگ #آسٹریلیا #باپ_بیٹا #پولیس #ہیرو
Previous Post

دہشتگردی سے معاشروں کو پہنچنے والے صدمے کو سمجھتے ہیں/صدر مملکت و وزیراعظم کی سڈنی واقعےکی مذمت

Next Post

وفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

Next Post
وفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم