Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سندھ حکومت کا کراچی میں ہیوی ٹریفک سے آئے روز ٹریفک حادثات کا اعتراف

Web Desk by Web Desk
دسمبر 16, 2025
in پاکستان
0
سندھ حکومت کا کراچی میں ہیوی ٹریفک سے آئے روز ٹریفک حادثات کا اعتراف

کراچی: صوبائی وزیر داخلہ ضیا ءالحسن لنجار نے سندھ اسمبلی کو بتایا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے آئے دن حادثات ہو رہے ہیں اور اب تک 250 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی معاذ محبوب نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے حکومت نے اب تک کیا عملی اقدامات کیے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیا ءالحسن لنجار نے ایوان کو آگاہ کیا کہ حکومت اس سنگین مسئلے کا مکمل ادراک رکھتی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور اب تک 250 افراد حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے سندھ اسمبلی کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو حادثات کی وجوہات اور تدارک کے لیے سفارشات مرتب کر رہی ہے۔

ضیا لنجار نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل کا حل صرف حکومت کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ سیاسی جماعتیں اس حساس مسئلے پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہیں، جو عوامی مفاد کے منافی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریلر پر ایک لاکھ روپے تک کا چالان کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض ٹریلرز کو ایک ہی دن میں تین تین بار چالان بھی کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق قانون شکنی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا رہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں 12 ہزار سے زائد ٹرکوں اور ڈمپروں پر ٹریکرز نصب کیے جا چکے ہیں تاکہ ان کی نگرانی کو مؤثر بنایا جا سکے۔ ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ حادثات کی متعدد وجوہات ہیں، جن میں شہریوں کی لاپرواہی بھی شامل ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ موٹر سائیکل سوار بڑی تعداد میں ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے اور آگاہی مہم کے باوجود لوگ ہیلمٹ پہننے کے لیے تیار نہیں، جس کی وجہ سے حادثات میں اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔

 

Tags: #کراچی #ہیوی_ٹریفک #ٹریفک_حادثات #سندھ_اسمبلی #ضیا_لنجار #عوامی_سلامتی #Karachi #HeavyTraffic #TrafficAccidents #SindhAssembly #ZiaLanjjar #RoadSafety
Previous Post

حماس نے اسرائیلی حملے میں سینئر کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کردی

Next Post

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی سرفہرست

Next Post
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی سرفہرست

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی سرفہرست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم