Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی سرفہرست

Web Desk by Web Desk
دسمبر 16, 2025
in پاکستان
0
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی سرفہرست

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر رہا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست رہا، جبکہ ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ کی گئی ہے۔ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں سمیت دیگر صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح تشویشناک حد تک برقرار ہے اور شہر میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹر 342 ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ لاہور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔ ماہرین کے مطابق اسموگ، گاڑیوں کا دھواں، صنعتی آلودگی اور موسمی حالات فضائی آلودگی میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

اسی عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پشاور 435 اے کیو آئی کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا، جبکہ فیصل آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 278 ریکارڈ کیا گیا۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے اور محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی خطرناک سطح پر ہے۔ نارووال کا ایئر کوالٹی انڈیکس 279، شیخوپورہ کا 251 جبکہ خانیوال کا 236 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، ماسک کے استعمال اور بچوں، بزرگوں و مریضوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی جا رہی ہے، جبکہ ماحولیاتی ماہرین آلودگی کے خاتمے کے لیے فوری اور ٹھوس حکومتی اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔

 

Tags: #لاہور #فضائی_آلودگی #اسموگ #ایئر_کوالٹی #پنجاب #پشاور #فیصل_آباد #Lahore #AirPollution #Smog #AirQualityIndex #Punjab #Peshawar #Faisalabad
Previous Post

سندھ حکومت کا کراچی میں ہیوی ٹریفک سے آئے روز ٹریفک حادثات کا اعتراف

Next Post

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

Next Post
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم