Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ طالبان فورسز کی بنیادی طاقت بن چکا، امریکی ادارے کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
دسمبر 16, 2025
in بین الاقوامی
0
افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ طالبان فورسز کی بنیادی طاقت بن چکا، امریکی ادارے کا انکشاف

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ طالبان کی بنیادی طاقت بن گیا، سیگار کی رپورٹ

افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے قائم امریکی سرکاری نگرانی ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن (سیگار) نے حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں چھوڑا گیا اربوں ڈالر مالیت کا امریکی اسلحہ اب طالبان سکیورٹی فورسز کی بنیادی طاقت بن چکا ہے۔

سیگار کی 137 صفحات پر مشتمل رپورٹ گزشتہ ہفتے جاری کی گئی، جس میں افغانستان کی تعمیرِ نو اور افغان مسلح افواج کی تربیت کے لیے امریکا کے 20 سالہ مشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے 2002 سے 2021 کے درمیان افغانستان کی تعمیرِ نو پر تقریباً 145 ارب ڈالر خرچ کیے، جس کا بڑا حصہ ایک مضبوط اور جدید سکیورٹی فورس قائم کرنے اور ایک پُرامن جمہوری حکومت کی حمایت کے لیے مختص تھا۔

تاہم رپورٹ میں نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ وسیع سرمایہ کاری افغانستان میں دیرپا امن یا حقیقی جمہوریت قائم کرنے میں ناکام رہی۔ اس کے برعکس، امریکا کا چھوڑا گیا اسلحہ اور فوجی سازوسامان افغان طالبان حکومت کو مضبوط کرنے کا سبب بن گیا۔

امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کے دوران تقریباً 7 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان افغانستان میں چھوڑ دیا گیا۔ اس میں دسیوں ہزار گاڑیاں، 4 لاکھ 27 ہزار سے زائد چھوٹے ہتھیار، نائٹ ویژن آلات اور 160 سے زیادہ طیارے شامل ہیں۔

سیگار 2008 میں قائم کیا گیا ایک خودمختار امریکی ادارہ ہے، جو نگرانی کرتا ہے کہ افغانستان میں امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ کس طرح استعمال کیا گیا اور اس کی مؤثریت کیا رہی۔ رپورٹ کے بعد خطے کی سیکیورٹی اور امریکی انخلا کے اثرات پر عالمی سطح پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔

 

Tags: #افغانستان #طالبان #امریکی_اسلحہ #سیگار #عسکری_طاقت #افغان_سیکیورٹی #Afghanistan #Taliban #USWeapons #SIGAR #MilitaryPower #AfghanSecurity
Previous Post

آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

Next Post

خیبرپختونخوا میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع

Next Post
خیبرپختونخوا میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع

خیبرپختونخوا میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا
  • پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
  • سڈنی واقعہ/ حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن جانے کا انکشاف
  • وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
  • سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کا کیس/ کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال کی سزا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم