Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبرپختونخوا میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع

Web Desk by Web Desk
دسمبر 16, 2025
in پاکستان
0
خیبرپختونخوا میں بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع

خیبرپختونخوا حکومت نے ادویات، ہیمپ آئل اور صنعتی استعمال کے لیے بھنگ کی قانونی کاشت کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان کی زیرصدارت اجلاس میں زیلی کمیٹی کے ممبران نے بھنگ کی کاشت، لائسنس فیس، ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر ضوابط پر تفصیلی غور کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادویات میں استعمال کے لیے ابتدائی طور پر 5 ایکڑ رقبے پر بھنگ کی کاشت کی جائے، جس کی فیس 6 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ساتھ ہی بھنگ کی تیاری اور حتمی پیداوار پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔

لائسنس کے حصول کے لیے دستاویزات کی حتمی شکل دینے کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے، جس میں شعبہ فارمیسی پشاور یونیورسٹی اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق محکمہ ایکسائز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بھنگ کی کاشت اور پروسسنگ کی کڑی نگرانی کرے گا، جبکہ لائسنس حاصل کرنے والی انڈسٹری سیڈ رجسٹریشن، سرٹیفیکیشن اور وفاقی حکومت سے متعلق دیگر امور کی ذمہ دار ہوگی۔

ڈی سی خیبر نے سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شامل کرنے کی تجویز دی، جبکہ زیلی کمیٹی نے لائسنس کی مدت 3 سے 5 سال کرنے کی سفارش کی۔

ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیمپ ایچ بی ڈی آئل اور ادویات میں استعمال ہوتا ہے، جبکہ ہیمپ سے فائبر بھی بنتا ہے جو صنعتی شعبے میں کام آتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پہلے مرحلے میں حکومت ہیمپ کی کاشت کی اجازت دے رہی ہے اور اسے اورکزئی اور خیبر میں متبادل فصل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں بھنگ کے لائسنس جاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔

عبدالحلیم خان کا کہنا تھا کہ بھنگ بھی ادویات میں استعمال ہوتی ہے اور لائسنس صرف ادویات بنانے والی بڑی کمپنیوں کو جاری کیے جائیں گے، جس میں تمام جانچ پڑتال اور پروٹوکول کا خیال رکھا جائے گا۔

 

Tags: #خیبرپختونخوا #بھنگ_کی_کاشت #ہیمپ #ادویات #ایکسائز #KPK #Hemp #Cannabis #MedicinalUse #Excise
Previous Post

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ طالبان فورسز کی بنیادی طاقت بن چکا، امریکی ادارے کا انکشاف

Next Post

حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا اشارہ دیدیا

Next Post
حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا اشارہ دیدیا

حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا اشارہ دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم