Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی اوربلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ

Web Desk by Web Desk
دسمبر 16, 2025
in پاکستان
0
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کراچی میں جھٹکے آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے کے علاوہ سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کے بعد لیاری نیا آباد کی عمارت کے رہائشی خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے، تاہم پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت کو زلزلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور ٹیمیں عمارت کا جائزہ لے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقوں وندر، حب، گڈانی اور سومیانی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی سے 87 کلومیٹر دور سومیانی میں تھا۔

چند گھنٹے قبل سبی اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز سبی کے جنوب مغرب میں 53 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Tags: BalochistanEarthquakeRescueTremorsبلوچستانجھٹکےریسکیو Karachiزلزلہکراچی
Previous Post

حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا اشارہ دیدیا

Next Post

سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کا کیس/ کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال کی سزا

Next Post
سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کا کیس/ کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال کی سزا

سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کا کیس/ کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا
  • پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
  • سڈنی واقعہ/ حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن جانے کا انکشاف
  • وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
  • سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کا کیس/ کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال کی سزا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم