Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دھند کے باعث بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ نہ ہوسکا، شائقین نے رقم واپسی کا مطالبہ کردیا

Web Desk by Web Desk
دسمبر 18, 2025
in کھیل
0
دھند کے باعث بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ نہ ہوسکا، شائقین نے رقم واپسی کا مطالبہ کردیا

لکھنو: دھند اور خراب موسم کے باعث بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ ختم ہونے پر شائقین میں شدید مایوسی اور برہمی پھیل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لکھنو میں میچ حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا۔ ٹاس ہوئے بغیر چھ انسپکشن کے بعد میچ آفیشلز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

میچ ختم ہونے کے بعد کرکٹ شائقین نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ایک شہری نے کہا کہ میں گندم کی تین بوریاں بیچ کر یہاں میچ دیکھنے آیا تھا، مجھے اپنی رقم واپس چاہیے۔ ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ میچ دن میں کرایا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا، ہمیں میچ دیکھنا تھا، اب رقم کی واپسی بے معانی ہے۔

بھارتی میڈیا نے میچ ختم ہونے کی وجہ **اسموگ** قرار دی اور حکومت پر تنقید کی کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی شیڈولنگ درست نہیں، سرد موسم میں ان علاقوں میں میچز نہیں کرانے چاہیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گراؤنڈ میں کھلاڑی ماسک پہنے تھے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 400 تک پہنچ گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی لکھنو کے وینیو اور اسموگ کے باعث بھارتی بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور شائقین کے تحفظات پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

Tags: #لکھنو #بھارت_سو_افریقا #ٹی_ٹوئنٹی #دھند #اسموگ #کرکٹ #میچ_منسوخ #Lucknow #IndiaVsSouthAfrica #T20 #Fog #Smog #Cricket #MatchAbandoned
Previous Post

اسلام آباد: خود کو امریکی سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا افغان شہری گرفتار

Next Post

ژوب ٹرک اڈے پر کھڑے آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں آگ لگ گئی، 16 افراد زخمی

Next Post
ژوب ٹرک اڈے پر کھڑے آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں آگ لگ گئی، 16 افراد زخمی

ژوب ٹرک اڈے پر کھڑے آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں آگ لگ گئی، 16 افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم