ژوب: ژوب ٹرک اڈہ میں کھڑے آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے اور کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔
زخمیوں میں ٹرک اور آئل ٹینکر کا عملہ، فائر بریگیڈ اہلکار اور پولیس اہلکار شامل ہیں، جن میں سے 6 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حکام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ ژوب ٹرک اڈہ میں پیش آیا اور آگ لگنے کے سبب شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

