کراچی: جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ پر ایک مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی تحقیقات میں عملے کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائن کے عملے کی جانب سے پیش آیا، جب مسافر بیرون ملک روانگی کے لیے ائیر لائن کے کاؤنٹر پر موجود تھا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی فوری تحقیقات کیں اور معلوم ہوا کہ ائیر لائن کاؤنٹر پر موجود اسٹاف کی غفلت یا غلط کارروائی کے باعث مسافر کا پاسپورٹ پھاڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات میں ائیر لائن کے اسٹاف کو قصوروار قرار دیا گیا ہے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

