Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنشن کے اہل ہوتے ہی طارق جہانگیری آئندہ ماہ ریٹائر ہونیوالے تھے: ذرائع

Web Desk by Web Desk
دسمبر 19, 2025
in پاکستان
0
پنشن کے اہل ہوتے ہی طارق جہانگیری آئندہ ماہ ریٹائر ہونیوالے تھے: ذرائع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈگری تنازع کیس میں طارق محمود جہانگیری کو جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

باخبر ذرائع نےبتایا کہ طارق محمود جہانگیری آئندہ ماہ کے اوائل میں ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے تھے تاکہ وہ بعد از ریٹائرمنٹ پنشن کے فوائد حاصل کر سکیں، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعرات کو ان کا تقرر کالعدم قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد بار کے ارکان چاہتے تھے کہ طارق محمود جہانگیری پنشن کے حصول کے لیے لازمی سمجھی جانے والی کم از کم پانچ سالہ سروس مکمل ہوتے ہی ریٹائر ہوں۔ بطور جج ان کی پانچ سالہ مدت 31 دسمبر کو مکمل ہو رہی تھی، جس کے بعد وہ یکم جنوری 2026 سے پنشن کے اہل ہو جاتے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر بار ارکان نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے بھی رابطہ کیا تھا اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ طارق محمود جہانگیری مطلوبہ مدت مکمل کرنے کے فوراً بعد، یعنی یکم جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

قواعد کے مطابق اگر کوئی جج پانچ سالہ سروس مکمل ہونے سے قبل عہدہ چھوڑ دے تو وہ پنشن فوائد کا حقدار نہیں ہوتا۔ ایسی اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ طارق محمود جہانگیری نے 31 دسمبر کے بعد مؤثر ہونے والا استعفیٰ وزیر قانون کو دے دیا تھا۔

تاہم جب دی نیوز نے تصدیق کے لیے رابطہ کیا تو نہ وفاقی وزیر قانون اور نہ ہی طارق محمود جہانگیری کی جانب سے کوئی جواب دیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ طارق محمود جہانگیری جج کے طور پر تقرری کے اہل نہیں تھے، عدالت نے وزارتِ قانون و انصاف کو انہیں عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ فیصلہ دو رکنی بینچ نے سنایا جس کی سربراہی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کر رہے تھے۔

Tags: #اسلام_آباد_ہائیکورٹ #ڈگری_تنازع #طارق_جہانگیری #عدالتی_فیصلہ #قانون #IslamabadHighCourt #DegreeCase #JudicialDecision #PakistanLaw
Previous Post

جماعت اسلامی کا کراچی کے کئی اہم مقامات پر آج دھرنے دینے کا اعلان

Next Post

پاکستان نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر اس کے شکر گزار ہیں: امریکا

Next Post
پاکستان نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر اس کے شکر گزار ہیں: امریکا

پاکستان نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر اس کے شکر گزار ہیں: امریکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 6 فلسطینی شہید
  • شمالی وزیرستان بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید
  • پی ایس 9 شکار پور ضمنی الیکشن: آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی
  • چین میں ایشیا کے سب سے بڑے زیر سمندر سونے کے ذخائر دریافت
  • فیصل آباد: پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم