Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا

Web Desk by Web Desk
دسمبر 23, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی متاثر کن شخصیت اور اسٹریٹجک بصیرت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بدلتے عالمی نظام میں مؤثر رہنما قرار دیا ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں اور بدلتی عالمی سیاست نے درمیانی طاقتوں (middle powers) کے لیے نیا مگر پیچیدہ دور کھولا ہے، جس میں کامیابی کے لیے مؤثر حکمت عملی درکار ہے۔

رپورٹس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز (multi-aligners) میں شامل ہیں اور ٹرمپ کے ساتھ بہترین ہم آہنگی رکھنے کا اعزاز بھی ان کے پاس ہے۔ جریدے نے انہیں مڈل پاورز کی سفارتکاری کی کامیاب مثال قرار دیا اور لکھا کہ پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان متحرک روابط میں رہی، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی سفارتکاری کو بدلتے عالمی ماحول میں مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔

جریدے نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ بروقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ مؤثر ثابت ہوا، جس سے پاکستان کی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی اور بھارت مایوسی کا شکار ہوا۔ بھارت کے لیے درمیانی طاقت کے کھیل میں بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز کے ساتھ ہم آہنگی مشکل ثابت ہوئی، جس کے باعث بھارت کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

Previous Post

کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا
  • کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 اہلکار شہید
  • انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں کا بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف
  • معروف امریکی اداکار نے خودکشی کرلی
  • جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کیساتھ نہیں ہے: علیمہ خان

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم