ان کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شادی کی تقریبات سادگی اور خوشگوار ماحول میں انجام پائیں۔
مہندی اور مایوں کی دلکش تقریبات میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور خوشیوں میں رنگ جمائے۔ شادی کی مرکزی تقریب لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں سجائی گئی تھی، جہاں خوبصورت سجاوٹ اور خوشگوار ماحول نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
اس موقع پر سدرا نواز کا کہنا تھا کہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے، بہت اچھا لگ رہا ہے اور سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی، جس میں ان کی ساتھی کھلاڑی بھی شریک ہوں گی۔

