Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

میدان میں ہاتھ ملانے سے انکاری بھارت اپنے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کیلئے پاکستان سے درخواست کرنے لگا

Web Desk by Web Desk
دسمبر 24, 2025
in کھیل
0
میدان میں ہاتھ ملانے سے انکاری بھارت اپنے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کیلئے پاکستان سے درخواست کرنے لگا

لاہور: سابق پاکستانی فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا گیا ہے۔

عاقب جاوید کے مطابق یہ رابطہ پی سی بی کے اوورسیز پلیئرز پروگرام کے ذریعے کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے درخواست کی گئی تھی کہ ان کے فاسٹ بولرز کو رہنمائی اور تکنیکی معاونت درکار ہے۔

عاقب جاوید، جو قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات پی سی بی کے آفیشل پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران بتائی۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کرکٹ کے موجودہ نظام، ہائی پرفارمنس اسٹرکچر اور طویل المدتی منصوبہ بندی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

گفتگو کے دوران عاقب جاوید نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کردار پر بھی بات کی اور اسے کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے پی سی بی کا انجن روم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں جدید سہولیات کے ذریعے کھلاڑیوں کی فزیکل، ٹیکنیکل اور ذہنی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے لیے بڑے منصوبے زیر غور ہیں، جن میں ایک مکمل فعال بایومیکینکس لیبارٹری کا قیام بھی شامل ہے، تاکہ فاسٹ بولرز اور دیگر کھلاڑیوں کی تکنیک کو سائنسی بنیادوں پر بہتر بنایا جا سکے۔

عاقب جاوید نے پی سی بی کے اوورسیز پاتھ وے پروگرام پر بھی روشنی ڈالی، جس کے تحت دنیا بھر کے کرکٹرز کو پاکستان میں کوچنگ اور تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی کھلاڑی اب پاکستان آ کر تربیت حاصل کر سکتے ہیں اور اب تک نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے کھلاڑی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام مستقبل میں دنیا بھر تک پھیلایا جائے گا اور حالیہ دنوں میں بھارت سے بھی فون کالز موصول ہو رہی تھیں، جن میں ان کے فاسٹ بولرز کے لیے رہنمائی کی درخواست کی گئی۔

 

Previous Post

پاکستان کی ویمن کرکٹر سدرا نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

Next Post

دشمن کھلے تصادم کے بجائے پراکسیز کے ذریعے مبہم طریقے اختیارکر رہا ہے، فیلڈ مارشل

Next Post
دشمن کھلے تصادم کے بجائے پراکسیز کے ذریعے مبہم طریقے اختیارکر رہا ہے، فیلڈ مارشل

دشمن کھلے تصادم کے بجائے پراکسیز کے ذریعے مبہم طریقے اختیارکر رہا ہے، فیلڈ مارشل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
  • کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
  • اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
  • قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی
  • کراچی میں بھتہ خور بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ کا انکشاف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم