Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دشمن کھلے تصادم کے بجائے پراکسیز کے ذریعے مبہم طریقے اختیارکر رہا ہے، فیلڈ مارشل

Web Desk by Web Desk
دسمبر 24, 2025
in پاکستان
0
دشمن کھلے تصادم کے بجائے پراکسیز کے ذریعے مبہم طریقے اختیارکر رہا ہے، فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کھلے تصادم کے بجائے بالواسطہ اور مبہم طریقے اختیار کر رہے ہیں، جن میں اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پراکسیز کا استعمال شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے سول اور عسکری پینلز نے انہیں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ ملک کو وسیع اور مسلسل نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ چیلنجز روایتی، غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، اطلاعاتی، عسکری، معاشی اور دیگر شعبوں پر محیط ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ جہتی تیاری اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مضبوط ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مستقبل کے رہنماؤں کو ان چیلنجز کی بروقت شناخت اور مؤثر مقابلے کی تربیت دی جانی چاہیے۔ دشمن عناصر اب براہِ راست جنگ کے بجائے بالواسطہ اور مبہم حربے استعمال کر رہے ہیں، جن کا مقصد ریاست کی اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پیشہ ورانہ عسکری تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور طویل المدتی قومی استحکام کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے شرکاء کو دیانت، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کی اقدار برقرار رکھنے، ہر وقت چوکس اور ثابت قدم رہنے کی ہدایت کی۔

Tags: #فیلڈ_مارشل_عاصم_منیر #نیشنل_ڈیفنس_یونیورسٹی #آئی_ایس_پی_آر #قومی_سلامتی #پاکستان#AsimMunir #NDU #ISPR #NationalSecurity #Pakistan
Previous Post

میدان میں ہاتھ ملانے سے انکاری بھارت اپنے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کیلئے پاکستان سے درخواست کرنے لگا

Next Post

آج پاکستان کی جیت ہوئی، پی آئی اےکو دوبارہ عظیم بنانےکیلئے محنت کریں گے: عارف حبیب

Next Post
آج پاکستان کی جیت ہوئی، پی آئی اےکو دوبارہ عظیم بنانےکیلئے محنت کریں گے: عارف حبیب

آج پاکستان کی جیت ہوئی، پی آئی اےکو دوبارہ عظیم بنانےکیلئے محنت کریں گے: عارف حبیب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
  • کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
  • اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
  • قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی
  • کراچی میں بھتہ خور بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ کا انکشاف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم