خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے 8 دہشتگردوں کو پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشتگرد عارف عرف ڈان بھی مارا گیا۔ یہ کارروائی اس کے بعد کی گئی جب دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر کے 5 اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔
شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی ذوالفقار حمید نے شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

