Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انقرہ سے طرابلس کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ گر کر تباہ، لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق

Web Desk by Web Desk
دسمبر 24, 2025
in بین الاقوامی
0
انقرہ سے طرابلس کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ گر کر تباہ، لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق

ترکیہ میں ایک طیارہ اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں لیبیا کے فوجی سربراہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ انقرہ کے ایسن بوغا ائیرپورٹ سے طرابلس، لیبیا کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اڑان بھرنے کے تقریباً 30 منٹ بعد طیارے کا ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی، تاہم لینڈنگ سے قبل ہی یہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے تصدیق کی کہ طیارے میں موجود آرمی چیف جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق جنرل محمد علی الحداد ترکیہ کے دورے پر تھے اور وہاں ترکیہ کے وزیردفاع سے ملاقات کے بعد واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔

ترکیہ نے واقعے کے بعد فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ترک وزیرداخلہ کے مطابق طیارہ شام 8 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوا جبکہ 8 بجکر 52 منٹ پر رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارے نے حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم رابطہ دوبارہ قائم نہ ہو سکا۔

 

Tags: #ترکیہ #لیبیا #طیارہ_حادثہ #فوجی_سربراہ #انقرہ #Turkey #Libya #PlaneCrash #MilitaryChief #AviationAccident
Previous Post

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس موبائل پر حملہ کرنیوالے 8 دہشتگرد ہلاک

Next Post

پنسلوینیا : نرسنگ ہوم میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Next Post
پنسلوینیا : نرسنگ ہوم میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

پنسلوینیا : نرسنگ ہوم میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • (بلاعنوان)
  • معاشی نمو مثبت ضرور لیکن تیزی سے بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے: وزیرخزانہ
  • سونا آج بھی 2 ہزار روپے مہنگا، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
  • عمران خان مذاکرات نہیں افراتفری چاہتے ہیں: رانا ثنا
  • سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم