Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

Web Desk by Web Desk
دسمبر 25, 2025
in پاکستان
0
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یومِ پیدائش آج پورے ملک میں انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ سرکاری و غیر سرکاری سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یومِ پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل افتخار حسین چوہدری (ہلالِ امتیاز) تھے۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد پر سلامی دی، جبکہ پاک فوج کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

بانی پاکستان کے یومِ پیدائش کے موقع پر آج دن بھر مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی، جن میں قائد اعظم محمد علی جناح کی مسلمانانِ ہند اور پاکستان کے قیام کے لیے کی جانے والی انتھک، مخلص اور ناقابلِ فراموش جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ مقررین قائد اعظم کی سیاسی بصیرت، اصول پسندی اور جدوجہد کو اجاگر کریں گے۔

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک ممتاز وکیل اور عظیم سیاست دان تھے۔ انہوں نے اپنی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں، مضبوط عزم اور اصولی سیاست کے ذریعے ایک آزاد ریاست کا خواب حقیقت میں بدل دیا۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم قائد اعظم کی زندگی کا نچوڑ اور قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

قائد اعظم نے اپنے کردار اور عمل سے دنیا کو یہ ثابت کیا کہ ایک سچی، دیانت دار اور اصول پسند قیادت قوموں کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ نہرو، پٹیل اور گاندھی جیسے بڑے سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں بھی قائد اعظم نے مسلمانانِ برصغیر کو ایک علیحدہ وطن کی منزل تک پہنچایا۔ ان کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں ہر فرد کو مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور انصاف میسر ہو۔

قائد اعظم محمد علی جناح دنیا کی ان چند عظیم شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا۔ دو قومی نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کو علیحدہ وطن دلانا ان کا عظیم کارنامہ ہے، جسے مسلمانانِ عالم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم نے بلا تفریق رنگ و نسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسے رہنما اصولوں کا درس دیا، جو آج بھی پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

افواجِ پاکستان، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ افواجِ پاکستان نے قائد اعظم کے مضبوط، خودمختار، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Tags: #قائداعظم #یوم_پیدائش #بابائے_قوم #پاکستان #مزار_قائد #قومی_تقریبات #QuaidEAzam #MuhammadAliJinnah #FoundingFather #Pakistan #QuaidDay #NationalDay
Previous Post

جو لوگ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ان سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں: گورنر سندھ

Next Post

پی ٹی اے نے سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

Next Post
پی ٹی اے نے سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

پی ٹی اے نے سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • قائداعظم کی زندگی قانون کی بالادستی اور حق گوئی کی روشن مثال تھی: محسن نقوی
  • کال سینٹرز جرائم کا گڑھ بن چکے، 60 ملین ڈالر کے فراڈ کئے گئے: وزیر داخلہ سندھ
  • اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم
  • قومی ائیرلائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی
  • کراچی میں بھتہ خور بچوں اور بیروزگاروں کو استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ کا انکشاف

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم