Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کیلیفورنیا میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، مختلف حادثات میں2 افراد ہلاک

Web Desk by Web Desk
دسمبر 26, 2025
in بین الاقوامی
0
کیلیفورنیا میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، مختلف حادثات میں2 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال انتہائی سنگین اختیار کر گئی ہے، جہاں مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شدید بارشوں نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں اور متعدد علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موسلا دھار بارش کے بعد پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا، جس کے باعث کئی پارکنگ ایریاز مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے۔ گھروں، سڑکوں اور تجارتی مراکز کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سان برنارڈینو کاؤنٹی میں مٹی اور ملبہ سڑکوں پر آنے سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں، کئی اہم شاہراہیں بند ہو گئیں اور بعض مقامات پر سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات نے ریسکیو کارروائیوں کو بھی پیچیدہ بنا دیا۔

سیلابی پانی میں گھروں کی چھتوں پر پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا، جبکہ سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متعدد کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی ادارے مسلسل سرگرم ہیں۔

بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کرسمس کے موقع پر ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں، تاہم خراب موسم کے باعث کام میں مشکلات درپیش ہیں۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے لاس اینجیلس سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ چار روز کے دوران مزید 8 انچ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث سیلابی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

Tags: #کیلی_فورنیا #سیلاب #موسلا_دھار_بارش #ایمرجنسی #امریکا #California #Flooding #HeavyRain #Emergency #USA
Previous Post

کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

Next Post

اسرائیلی پولیس کی مسیحی برادری کیخلاف کارروائیاں، کرسمس منانے والوں پر تشدد، کئی افراد گرفتار

Next Post
اسرائیلی پولیس کی مسیحی برادری کیخلاف کارروائیاں، کرسمس منانے والوں پر تشدد، کئی افراد گرفتار

اسرائیلی پولیس کی مسیحی برادری کیخلاف کارروائیاں، کرسمس منانے والوں پر تشدد، کئی افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکاکا نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کیخلاف طاقتور حملہ
  • تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل
  • فیلڈ مارشل سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ
  • اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کیلئےکوئی شرط نہیں رکھی: مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • اسرائیلی پولیس کی مسیحی برادری کیخلاف کارروائیاں، کرسمس منانے والوں پر تشدد، کئی افراد گرفتار

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم