Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی: اہلیہ عماد وسیم

Web Desk by Web Desk
دسمبر 29, 2025
in شوبز
0
معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی: اہلیہ عماد وسیم

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے شوہر سے تعلق کے حوالے سے بیان جاری کر دیا

سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے اور پانچ ماہ کے بچے کو اس کے والد نے اب تک نہیں تھاما۔”

ثانیہ اشفاق نے مزید کہا کہ شادی کے دوران کچھ مشکلات رہیں مگر تعلق قائم رہا، اور بطور بیوی اور ماں وہ رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کرتی رہیں۔ تاہم معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ان کے درمیان آئی۔

ثانیہ نے کہا کہ وہ خاتون میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی، بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر انہوں نے ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ انہیں خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں، ان سے کہیں کہ انصاف ضرور ہوگا اور اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم نے اہلیہ سے علیحدگی کے لیے کیس دائر کر دیا ہے۔ ثانیہ اشفاق نے کہا کہ جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کی جائیں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا، اور وہ بدلے کے لیے نہیں بلکہ اپنے اور بچوں کے حق میں سچ بول رہی ہیں، اور ہر اس خاتون کے لیے بھی بول رہی ہیں جسے خاموش کر دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عماد وسیم نے کہا تھا کہ کافی سوچ بچار کے بعد طلاق کے لیے کیس دائر کیا گیا، کیونکہ چند برسوں سے اختلافات حل نہ ہوسکے۔ عماد وسیم نے 2019 میں ثانیہ اشفاق سے شادی کی تھی اور دونوں کے تین بچے ہیں۔

 

Tags: #عماد_وسیم #ثانیہ_اشفاق #طلاق #خاندانی_تنازع #شادی_کے_مسائل #قومی_کرکٹر #ImadWasim #SaniaAshfaq #Divorce #FamilyDispute #MarriageIssues #PakCricket
Previous Post

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی: اہلیہ عماد وسیم
  • پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا
  • امریکی ریاست نیو جرسی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک شخص ہلاک
  • سرگودھا: اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق
  • فرانسیسی سنیما کی بڑی شخصیت بریژیت باغدو 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم